583 خالی آ سامیو ں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری

October 17, 2021

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے8وفاقی وزارتوں یا انکے ذیلی محکموں میں583 خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کرد یئے ہیں ۔ وزارت دفاع کے ذیلی اداروں میں گریڈ ایک سے15تک کی مختلف سول آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے، جی ایچ کیو کے اے اینڈ ایم ڈائریکٹو ریٹ میں گریڈ18کی ایڈیٹر کی خالی پوسٹ،وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پاکستان مین پاور ٹر یننگ انسٹی ٹیوٹ میں تین خالی آ سامیوں ،بورڈ آف انوسٹمنٹ میں گریڈ 17کی پوسٹ سافٹ ویئر انجینئر ،وزارت تعلیم میں گریڈ17 کی پوسٹ سسٹم اینالسٹ اور وزارت بین الصو بائی رابطہ میں گریڈ 17 کی پوسٹ لاء افسر پر بھرتی کیلئے این او سی د یاگیا ہے، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کرے گا، فنا نس ڈویژن کی90خالی پوسٹوں کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے، ان میں اسسٹنٹ کی 13 ، اسٹینو ٹائپسٹ کی 27،یوڈی سی کی 8اور ایل ڈی سی کی 24پوسٹیں شامل ہیں ،وزارت داخلہ کے ڈیپارٹمنٹ آف لا ئبریریز میں گریڈایک سے14 کی 13خالی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کیا گیاہے۔