ڈاکٹروں کے کام میں مداخلت قبول نہیں کی جائیگی‘ ینگ ڈاکٹرز

October 17, 2021

کوئٹہ(پ ر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ کےارکان نے مذمتی بیان میں بتایا ہے کہ پچھلے 2 ماہ سے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بغیر سیکرٹری کے ایک کٹھ پتلی ایڈیشنل سیکرٹری سے چلایا جارہا ہے جس نے ڈیپارٹمنٹ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ، ڈیپارٹمنٹ میں کرنےکو نہ تو کوئی کام ہے اور نہ ہی اختیارات مگر اس کے باوجود وہ ڈاکٹروںکے جائز کام میں مداخلت کررہے ہیں ، جس کی مذمت کرتے ہیں،ارکان نے بتایا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹروںکے ساتھ اپنا ناروا سلوک بند کریں اور رویہ درست کریں۔