مظفرگڑھ میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

October 17, 2021


مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اہل خانہ گھر میں سوئے تھے کہ آگ لگ گئی، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس تحقیقات جاری ہے۔