پیرس میں شہریار آفریدی کو سخت سوالات کا سامنا

October 17, 2021


کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران عوام کے سخت سوال کا سامنا کرنا پڑا۔

تقریب کے دوران لوگوں نے سوال کیا کہ وہ فرانس آئے ہیں تو مسئلہ کشمیر کیوں نہیں اٹھاتے؟

جس پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں Migraine ہے، فرانس میں اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ایک ماہ پہلے وقت لینا پڑتا ہے۔