جرمن چانسلر کی ترک صدر سے ملاقات

October 17, 2021

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق انجیلا مرکل نے طیب اردوان سے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی امداد و تعاون فراہم کرنا چاہیے۔

جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ افغانوں کو نقل مکانی اور انسانی اسمگلروں سے بچانے کیلئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انجیلا مرکل کا بطور جرمن چانسلر ترکی کا یہ آخری دورہ ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی تھی۔