جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبی ؐ کاجلوس

October 18, 2021

لاہور(خبر نگار)جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی کاسالانہ جلوس نکالا گیا۔جلوس کا آغاز جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو سے جبکہ اختتام درباربی بی پاکدامن پر ہوا۔جلوس کی قیادت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورنعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کی۔ مولانا محبوب احمدچشتی،ڈاکٹرمحمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مولانا کلیم فاروقی اور دیگر شریک ہوئے اس موقع علامہ ڈ اکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ حضور سے محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل نا ممکن ہے۔