آٹا اورچینی کی مقررہ نرخوں پردستیابی کیلئے انتظامات جاری رکھنے کی ہدایت

October 18, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے صوبہ میں آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موثر اقدامات کے باعث آٹا اورچینی کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے ۔ انہوں نے یہ ہدایات پنجاب سول سیکرٹریٹ میں جلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔ جس میں اشیاء خورونوش بالخصوص آٹا اور چینی کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔