متحدہ انجمن تاجران نیو کاکشال بازار کی تقریب حلف برداری

October 18, 2021

پشاور ( وقائع نگار )متحدہ انجمن تاجران نیوکاکشال بازارکی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی بابائے تاجران حاجی محمدافضل اور ظفرخٹک اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے نیوکاکشال بازازکی نئی کابینہ جس میں سرپرست اعلیٰ حاجی ایوب خان،چیئرمین حاجی عزیزخان،صدرشاہ مت خان،جنرل سیکرٹری واجدجان،نائب صدر وقاص خان،فنانس سیکرٹری حاجی اجمل خان،انفارمیشن سیکرٹری رفیع اللہ خان،پریس سیکرٹری احسان اللہ اور آفس سیکرٹری امجدخان شامل ہیں سے حلف لیاواضح رہے کہ واجدجان مسلسل تیسری مرتبہ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں اس دوران مہمانان خصوصی حاجی افضل اور ظفرخٹک نے کہاکہ تاجربرادری بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لاتعدادٹیکسوں کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہے دوسری جانب کورونالاک ڈائون نے بھی کاروباری طبقے کو شدیدمتاثرکیاہے تاجروں کے جائزحقوق کے حصول کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی جائیگی ۔