عطا اللّہ تارڑ اور بشریٰ انصاری کی سیلفی وائرل

October 18, 2021

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللّہ تارڑ کی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللّہ تارڑ نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں اُن کے ساتھ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عطا اللّہ تارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اُن کی کراچی ایئرپورٹ پر لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ ملاقات ہوئی۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ ’بشریٰ انصاری کے ساتھ ایک اچھی گفتگو ہوئی۔‘

مسلم لیگ نون کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ’بشریٰ انصاری ایک انتہائی شائستہ اور خوشگوار خاتون ہیں۔‘

بشریٰ انصاری اورعطا اللّہ تارڑ کی سیلفی کو ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے اور صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔