ہانیہ عامر نئی ویڈیو کی وجہ سے پھر تنقید کا شکار

October 18, 2021

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنی نئی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار ہوگئیں۔

ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنی اور عاصم اظہر کی علیحدگی کی وجہ گزشتہ کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پر ناقدین کی تنقید کا شکار بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کو کبھی اُن کے ہونٹوں کی سرجری کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کبھی اُنہیں اُن کے دوستوں کے ساتھ بنائی ویڈیوز پر ٹرول کیا جاتا ہے۔

اب گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنے دوستوں کے ساتھ گلوکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ساتھ ہدایتکار وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور اداکارہ بالی ووڈ گانا ’میں تیرا ہیرو‘ گنگنا رہے ہیں۔

ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ناقدین کا سمندر اُمنڈ آیا اور اُنہوں نے دل کھول کر اداکارہ پر تنقید کی۔

عُمر مالا نامی صارف نے کمنٹ سیکشن میں کہا کہ ’ہانیہ نے گانے کا انتخاب بھی اپنے شعبے کی طرح ہی کیا ہے۔‘

اقرا اسلم نے کہا کہ ’ان کی گلوکاری سُننے کے بعد میرے کان پھٹنے لگے تھے۔‘

ایک صارف نے ہانیہ عامر کی آواز کو ’بےسُری‘ قرار دیا۔

عبدالرحمٰن نامی صارف نے کہا کہ ’یہ گلوکاری سُننے کے بعد میکا سنگھ پر کیا گُزرے گی۔‘

اسد افضل خان نامی صارف نے عاشر وجاہت کی آواز کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ ’عاشر کی آواز میں کتنا جادو ہے، ذرا آواز بند کرکے سُنو۔‘