• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی ایک اور ویڈیو وائرل


گزشتہ کچھ دنوں سے وائرل ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی نوجوان گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے ساتھ نوجوان گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر بالی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا مقبول ترین گانا ’آنکھوں میں تیری‘ گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر گلوکار عاشر وجاہت کے کان میں اس گانے کے چند بول گنگناتی ہیں اور پھر دونوں زور زور سے قہقہے مارنے لگ جاتے ہیں۔

ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی اس وائرل ویڈیو پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ یہ ویڈیو پُرانی ہے یا حال ہی میں بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ تھیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے ہانیہ کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے اُن کے لیے مختلف پیغامات بھی جاری کیے۔

تازہ ترین