کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا ، 1 اہلکار شہید 16 افراد زخمی

October 18, 2021


کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ تیرہ پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکےمیں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔


دھماکے کے بعد تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ طبی عملےکو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔