بہاولنگر: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، تماشہ دکھانے والا ریچھ اور مالک تحویل میں

October 18, 2021

فائل فوٹو

بہاولنگر میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے تماشہ دکھانے والے ریچھ کو مالک سمیت تحویل میں لے لیا۔

حکام وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ کے حکم پر ریچھ وائلڈ لائف پارک منتقل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر ریچھ رکھنے پر مالک کے خلاف 10 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی علاقوں میں خونخوار ریچھ کا تماشا خطرے سے کم نہیں ہے۔