ملالہ یوسفزئی اور افغان خواتین حقوق کی کارکنان کا طالبان کے نام کھلا خط

October 18, 2021

ملالہ یوسف زئی اور افغان خواتین حقوق کی کارکنان نے طالبان کے نام کھلا خط لکھا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے اس خط میں کہا کہ طالبان حکام لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو ختم کریں۔ طالبان لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول جلد دوبارہ کھولیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے رہنما طالبان کو بتائیں کہ اسلام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکتا۔

افغان خواتین حقوق کی کارکنوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی ملکوں کے سربراہان افغان بچوں کی تعلیم کیلئے فوری فنڈز جاری کریں۔

طالبان کے نام کھلے خط سے منسلک پٹیشن پر اب تک 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد دستخط ہو چکے ہیں۔