• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 وفاقی وزراء سمیت 33 پی ٹی آئی ارکان کے دوسری پارٹی سے معاملات طے ہوچکے ہیں، رمیش کمار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 وزراء پارٹی چھوڑنے کو تیار ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کے 33 لوگ مختلف پارٹیوں سے معاملات طےکرچکے ہیں، ان 33 لوگوں میں پی ٹی آئی کے 3 وفاقی کابینہ کے وزراء بھی شامل ہیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں آج پی ٹی آئی کے24 ارکان موجود تھے، ایم کیو ایم، ق لیگ اور باپ پارٹی اپنے طور پر فیصلہ کریں، ایم کیو ایم، ق لیگ اور باپ پارٹی کے وزراء استعفے دیں گے۔

رمیش کمار نے کہا کہ اہم ایشو یہ ہے یہ گالی گلوچ والا کلچر ہم نے کبھی نہیں دیکھا، ہمیشہ نشاندہی کی کہ یہ چیز غلط ہے، لیکن وزیراعظم نے نظر انداز کیا، ہمیشہ خوشامد کرنے والوں کی بات سنی گئی ہے۔

 رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اس نہج پر آگیا ہے کہ تنہا اور معاشی طور پر پیچھے ہوگیا ہے، وزیر اعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے، بہتر ہوگا  کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے دیں۔

رمیش کمار نے کہا کہ نیا وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں قیادت کرے۔

قومی خبریں سے مزید