وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ سندھ میں گورنر راج لگانے کی شیخ رشید کی تجویز پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بات تو ٹھیک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے شیخ رشید کی سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر کہا بات تو ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا تھا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری طرف سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر وفاقی وزارتِ داخلہ میں سمری کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔