• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ملتوی

Dr Asim Corruption Reference Hearing Case Postponed Against Corruption
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق جے جے ویل ایل ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکلا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

تاہم ڈاکٹر عاصم کو طبیعت کی خرابی کے باعث پیش نہیں کیاگیا۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے لہذا وہ آج پیش نہیں ہوسکیں گے۔

دوران سماعت کیس کے ایک اور ملزم زاہد بختیار کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار جون تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین