• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کے خلاف میڈیا ٹرائل کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، فاروق ستار

New Series Of Media Trial Has Been Started Against Mqm Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ نائن زیروکےسیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کی ایک وڈیو جاری کی گئی،جس کا مقصدایم کیو ایم کےخلاف میڈیا ٹرائل کا نیاسلسلہ شروع کرنا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو فاروق ستار نے کہا کہ زیرحراست افراد کے اس طرح کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،حکیم سعید قتل کیس کے تمام ملزمان باعزت بری ہوچکے ہیں ،ایم کیو ایم کو تنہا کرنے کے لئے الزام لگایا گیا،ہم اس وڈیو کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہناتھاکہ جو الزامات لگائے گئے ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں،ایم کیو ایم کے خلاف مزید کارروائیوں کاجوازبنانےکی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ منہاج قاضی کےبیان کےساتھ خالدشمیم کی ویڈیو کابھی نوٹس لیاجائے۔
تازہ ترین