• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
International Market Gold Prices Increased To 70
عالمی مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ مقامی صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونا 2 ہزار روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے ۔برطانیہ میں تاریخی ریفرنڈم کے نتائج سے قبل پاؤنڈ 31 سال کی کم ترین سطح تک گرگیا ۔

مختلف کرنسیوں سمیت سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 70ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا جسے فی اونس سونا 1330 ڈالر پر پہنچ گیا ۔

مقامی صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی قیمت 1260 ڈالر تھی جس پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 48 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 742 روپے جاری ہوئی تھی۔
تازہ ترین