• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھرروزے میں پلیئرز کی سخت ٹریننگ سے متاثر

Micky Arthur Impress With Training In Fast
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر رمضان المبارک میں روزے کے دوران پاکستانی کرکٹرز کی سخت ٹریننگ سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بغیر کچھ کھائے پئے سخت ٹریننگ سیشن میں حصہ لینا متاثرکن ہے،کھلاڑیوں کا یہ جذبہ قابل تعریف ہے۔

برطانوی اخبا ر کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی کوچ مکی آرتھر بھی اس بات کی تصدیق کرتے نظر آئے کہ گرین شرٹس میں بہترین ٹيلنٹ موجود ہے، ایک سے بڑھ کر ایک پلیئر ہے ،جو اپنی پرفارمنس سے کبھی بھی کچھ بھی کرسکتےہیں ،مصباح کی لیڈرشپ میں ٹیم فوکسڈ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہپاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے سخت محنت کررہی ہے،2010 کی تکلیف دہ یادوں سے جان چھڑانے کے لئے مصباح اینڈ کمپنی سوفیصدپرفارمنس دینے کےلئے تیار ہیں۔

مکی آرتھر جس بات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے وہ 15 گھنٹے کا روزہ تھا،ان کا کہنا تھا کہ کپتان مصباح او ر یونس خان نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہر طرح کی ٹریننگ کرنے کو تیار ہیں،جیسا آپ چاہتے ہیں رزلٹ آپ کو وہی ملے گا،بس انہیں روزہ رکھنے دیا جائے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بغیر کچھ کھائے پئےروزہ رکھ کر سخت ٹریننگ کرنا یہ جذبہ واقعی سراہنے کے قابل ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم فیلڈنگ کے شعبے میں کمزور ہے ،اسٹیو رکسن کی مدد سے اس کمزوری پر بھی قابو پالیا جائےگا،امید ہے انگلینڈ کے خلاف سیریز زبردست ہوگی۔
تازہ ترین