• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ڈیم میں شگاف کی اطلاع ،کچی آبادیاں خالی کرانے کا حکم

Hub Dam Break Emergency The Calls Nearby Village Shebbaz Goth
برساتی نالے کی بندش یا حب ڈیم میں شگاف پڑگیا؟؟کراچی کے سعدی ٹاؤن میں آنے والے پانی سے اہل علاقہ میں تشویش پیدا ہوگئی۔سعدی ٹاؤن سے متصل سعدی گارڈن نالہ جگہ جگہ بند ہونے سے پانی کی سطح بلند ہے۔ پولیس کہتی ہے حب ڈیم میں شگاف کی اطلاع ہے، شہباز گوٹھ اور دوسری کچی آبادیاں خالی کرانے کا حکم ملا ہے۔

کراچی کے مضافاتی علاقے سعدی ٹاؤن سے متصل نالے کی صفائی نہ ہونے سے ایک مرتبہ پھر رہائشی علاقے میں پانی کے داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سعدی ٹاؤن سے متصل سعدی گارڈن کے نالے میں پانی کا لیول بڑھنے لگا ہے۔ نالہ مختلف مقامات پر بند ہونے کے باعث پانی نالے سے نکل کر باہر پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی کا تھدو ڈیم سے آرہاہے اگر سعدی گارڈن کے نالے کی صفائی مشینری سے نہیں کی گئی تو پانی سعدی گارڈن میں داخل ہوجائے گا۔

اس سے قبل 2013 کی مون سون کے دوران بھی نالا بھرنے سے پانی سعدی ٹاؤن میں داخل ہوگیا تھا اور پورا رہائشی علاقہ پانی میں ڈوبا رہا تھا۔ ادھر گڈاپ کی کچی آبادیوں کا محفوظ مقام پر انخلاء شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گڈاپ بیس پر حب ڈیم کے ٹوٹنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد شہباز گوٹھ اور دوسری کچی آبادیوں کو خالی کرنے کا حکم ملاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جانی اور مالی نقصان سے بچانے کے لئے علاقے کو خالی کرارہے ہیں۔
تازہ ترین