• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی سے اغوا 7 کان کن بازیاب، گھر پہنچ گئے، پولیس

دکی مائنز، بلوچستان(فائل فوٹو)۔
دکی مائنز، بلوچستان(فائل فوٹو)۔

بلوچستان کے ضلع دکی سے اغواء کئے گئے سات کانکن بازیاب ہوگئے۔ کوئٹہ سے پولیس کے مطابق بازیاب  کانکن اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔ 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کانکنوں کی بازیابی کےحوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے اغواء کاروں کی جانب سے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ دکی کی مختلف کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے 7 کانکنوں کو گزشتہ ماہ اغوا کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید