• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ عوام کی خواہشات کی ترجمان ہے،ایاز صادق

Parliament Is Aspiration Of The People Ayaz Sadiq
اسپیکرقومی اسمبلی اورقائم مقام صدرسردار ایاز صادق کاکہناہےکہ اسپیکر کی حیثیت سےانہوں نے ہمیشہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ،جمہوریت کے استحکام کےلیےضروری ہے کہ اداروں کو مضبوط کیا جائے، مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

لاہورمیں اسٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسردار ایاز صادق نےکہاکہ وہ جمہوریت کے رہنما اصول سیکھنے کےلیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،پارلیمانی امور کے بارے میں کوئی لاء کالج تعلیم نہیں دے رہا۔

پارلیمانی تعلیم کےلیے کورسز پڑھائے جانا چاہئیں ،ان کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ عوام کی خواہشات کی ترجمان ہے،انتخابی اصلاحات کےلیے 22ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا۔

اسپیکرایاز صادق نےبتایاکہ قومی اسمبلی میں تمام تعیناتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہیں۔
تازہ ترین