• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی الیکٹرک کاکے الیکٹرک کی خریداری میں اظہار دلچسپی

Shanghi Electric Interest In Purchasing K Electric
شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وزارت پانی بجلی اور نیپرا کی اجازت کے بغیر کوئی ڈیل نہیں ہو سکتی۔

شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک نے کراچی کی واحد بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

شنگھائی الیکٹرک کے بیان کے مطابق کےالیکٹرک کے شیئرز خریدنےکی ابتدائی پلاننگ کررہے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہےکہ ابھی طے نہیں کیا کتنے فیصد شیئرز خریدیں گے ۔

دوسری جانب گولڈن کانکورڈگروپ سمیت ایک انویسٹمنٹ گروپ نے بھی کےالیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک فخر احمد کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی خریداری کی باتیں درست نہیں۔ ترجمان کے مطابق وزارت پانی بجلی اور نیپرا کی اجازت کے بغیر کوئی ڈیل نہیں ہو سکتی۔
تازہ ترین