• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14اضلاع میں پی پی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب

Pp Chairman Vice Chairman In 14 District Elects Unopposed In Lb Polls
سندھ کی 6 ڈی ایم سیز، 37 میونسپل کمیٹیوں، 139 ٹاؤن کمیٹیوں اور 3 میونسپل کارپوریشنوں کے چیئرمینز کے انتخابات میں پولنگ جاری ہے، دوسری جانب سندھ کے 14اضلاع میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدواربلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں، جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، 9 اضلاع میں انتخاب کےلیے پولنگ جاری ہے۔

حیدرآباد میں ضلع کونسل کیلئے پیپلزپارٹی کے بدرمیمن بلامقابلہ چیئرمین منتخب جبکہ بلال لغاری بلامقابلہ وائس چیرمین منتخب ہوگئے۔ میرپورخاص کی ضلع کونسل کیلئے پیپلزپارٹی کےمیرانورتالپرچیئرمین اورمیراحمد تالپر وائس چیئرمین بن گئے۔

جیکب آبادمیں ضلع کونسل کیلئے پیپلزپارٹی کےسردارمحمد پناہ خان اوڈھوبلامقابلہ چیئرمین کامیاب ہوگئے۔ شکارپورضلع کونسل کیلئے پیپلزپارٹی کےامیرخان بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

نوشہروفیروز میںضلع کونسل کیلئے پیپلزپارٹی کےعبدالستارعباسی چیئرمین جبکہ پیر قربان علی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ عمرکوٹ میں ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کےڈاکٹر نورعلی شاہ چیئرمین جبکہ حاجی بقاعلی وائس چیئرمین کی حییثیت سے کامیاب گئے۔

ٹنڈو الہ یار ضلع کونسل کیلئے پیپلزپارٹی کےمیرمحمدغلام عرف میرپپوتالپوروائس چیئرمین جبکہ مخدوم میوعلی محمد ولہاری چیئرمین منتخب ہوگئے۔ مٹیاری ضلع کونسل کیلئے پیپلزپارٹی کےمخدوم فخرالزماں بلامقابلہ چیئرمین،صالح شاہ بلامقابلہ وائس چیئرمین بن گئے۔

قمبرشہدادکوٹ میںضلع کونسل کیلئے پیپلزپارٹی کےمحمد قاسم کھوسو چیئرمین جبکہ ضلع کونسل کیلئےپیپلزپارٹی کےعتیق اللہ راشدی وائس چیئرمین منتخب ہوئے، سجاول کی ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کےحاجی عثمان ملکان چیئرمین اور ارباب کامران میمن وائس چیئرمین بن گئے۔

کشمورضلع کونسل کیلئے پیپلزپارٹی کےسردارمحبوب علی خان بلامقابلہ چیئرمین جبکہ میرنویدخان بلامقابلہ وائس چیرمین منتخب ہوگئے۔ تعلقہ سکرنڈ میں سید منیرشاہ بلامقابلہ چیئرمین جبکہ نوراحمد لاکھوبلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

میونسپل کمیٹی ماتلی کیلئے پیپلزپارٹی کی تنزیلہ قمبرانی بلامقابلہ چیئرپرسن اور بابوسبھاگوخاصخیلی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ آزادامیدوارعبدالرؤف نظامانی،عبد الرحمان کشمیری نااہل قراردے دیا گیا۔
تازہ ترین