• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آف نیول اسٹاف اسکواش: پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان اور ہانگ کانگ اسکواش کھلاڑی ایکشن میں۔
پاکستان اور ہانگ کانگ اسکواش کھلاڑی ایکشن میں۔

پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ناصر اقبال نے دوسرے روز بھی انگلینڈ کے پانچ سیڈ کھلاڑی کو شکست دیکر اپ سیٹ کیا۔

روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی۔ 

ناصر اقبال جنہیں ایونٹ میں وائیلڈ کارڈ انٹری ملی دوسرے روز بھی اپ سیٹ کردیا، انہوں نے انگلینڈ کے پانچ سیڈ پیرے مالک کو 13-15، 8-11، اور 8-11 سے کامیابی حاصل کی۔

ٹاپ سیڈ عاصم خان نے ملائیشین کھلاڑی اونگ سائی ہانگ کو 5-11، 9-11 اور 5-11 سے ہرادیا۔

پاکستان کے نمبر دو سیڈ طیب اسلم نے ہانگ کانگ کے وانگ چی ہم کو شکست دی، پاکستان کے نور زمان نے جاپان کے کھلاڑی کو 1-3 سیٹ سے شکست دیکر کواٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

ہانگ کانگ کے میتھیو لائے، مصر کے محمد زکریا ملائیشیا کے شفیق کمال نے بھی میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کواٹر فائنل کل کھیلے جائیں گے، 

ویمنز ایونٹ میں انعم مصطفیٰ روسنا محبوب سمیرا شاہد اور مہوش علی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید