• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس میں گاڑیوں کے شوروم پر فائرنگ، مالک جاں بحق


کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں گاڑیوں کے شوروم پر فائرنگ سے  مالک جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت کمال صدیقی کے نام سے ہوئی ہے،   شفیع خان نام کے شخص کا کمال سے پیسوں کے لین دین کا معاملہ تھا۔

 ملزم شفیع خان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی اور خود کو بھی زخمی کر دیا، کمال صدیقی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفیع خان کو جناح اسپتال سے گرفتار کرکے اسلحہ  بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید