• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے

Anti Congo Spray In Quetta
کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیا جارہا ہے، شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر جانوروں کے چیک اپ اور اسپر ے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤدخلجی نے بتایاکہ کانگوسےبچاؤ کےلئےضلع کوئٹہ میں سپرے مہم جاری ہے۔ اسپرےمہم کےحوالےسےکوئٹہ کو6 زون میں تقسیم کیاگیا ہے۔

شہر کےنواحی علاقوں میں کانگو سے بچا ؤ کا اسپرے مویشی منڈیوں اور مذبحہ خانوں میں کیاجارہاہےجبکہ شہر کےداخلی اور خارجی راستوں پر اسپرے کےخصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ دوسرے اضلاع سے آنے والے جانوروں کو چیک کیا جائے ا ور اگر ضرورت پڑے تو انہیں وہیں طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔

کوئٹہ کےفاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کاایک مریض زیرعلاج ہے۔

کانگو وائرس کےشبہ میں 3 مزید مریض بھی زیرعلاج ہیں، تینوں مریضوں کےخون کےنمونےتجزیہ کےلئےلیبارٹری بھجوا دیئےگئےہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ان کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

فاطمہ جناح اسپتال میں کانگووائرس کےعلاج کےلئےآئسولیشن وارڈ قائم ہے۔
تازہ ترین