• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات

اسپیکر خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ میں اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوگیا۔

پشاور میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے بعد ڈاکٹر عباداللّٰہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سے اسمبلی اجلاس بلانے اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران ملاقات کمیٹیوں کے قیام اور اسمبلی رولز پر بھی بات ہوئی، جمعہ یا پیر کو اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید