• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا

Pakistan And England Match Stop Due To Rain
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سائوتھمپٹن میں کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ کے موقع پر اس وقت کھیل بارش کی وجہ سےرک گیا ہے۔

میچ کے امپائر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ میچ شروع ہونے کا فیصلہ کرینگے۔ جس وقت امپائروں نے کھیل کو روکا ، اس وقت تک 42.1اوورز کے کھیل میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے چاروکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنائے تھے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 51رنز ناٹ آئوٹ اور شعیب ملک 14رنز پر موجود ہیں۔اس سے قبل کپتان اظہر علی 82،شرجیل خان 16 ،محمد حفیظ 11اور بابر اعظم چالیس رنز بناکر آئو ٹ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔جبکہ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو جبکہ مارک ووڈ اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ہیں۔
تازہ ترین