• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :فیڈرل بی ایریا میں دو مبینہ ملزمان پر شہریوں کا تشدد

Karachi Fb Area 2 Street Criminal Arrest Public Torture
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں شہریوں نے دو مبینہ ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق رات گئے فیڈرل بی ایریا میں شہریوں نے دو مبینہ ملزمان کو پکڑا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین