• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : نئے طلبا کے والدین کےلئے عارضی بیڈ لگادیئے گئے

China Temporary Bed For New Students Parents
چین کی ایک یونیورسٹی میں نئے داخلہ لینے والے طلبا کے والدین کے قیام کیلئےعارضی بیڈ قائم کردیئے گئے، ایسے طلبہ جو ملک کےدور دراز علاقوںسے تعلق رکھتے ہیں وہ پہلی بار یونیورسٹی یا کالج آنے کےلئے اپنے والدین کے ہمراہ سفر کرتے ہیںتاہم والدین کو فٹ پاتھوں پر رات گزارنا پڑتی تھی۔

اس مسئلے کے حل کےلئے چین کے وسطی صوبے شانکشی کے شہر ژیان میں نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے داخل ہونے والے نئے طلبا کے والدین کے آرام کے لئے بستر لگا دیئے ہیں۔

اس یونیورسٹی نے کلاسز کے آغاز سے قبل ایسے والدین کےلئے 301عارضی بیڈ مقامات قائم کیے ہیں جو اپنے بچوں کو چھوڑنے کےلئے طویل سفر کر کے آئیں گے اور انہیں ایک یا دو راتیں وہیں گزارنا پڑ یں گی۔

چین میں یونیورسٹیوں میں داخل نئے طلبا کے والدین کےلئے یہ مشکل عام ہے کہ ایک توشہر میں نو وارد ہونے کی وجہ سے انہیں کہیں رات گزارنے کےلئے جگہ نہیں ملتی یا کبھی ان کا ٹکٹ کھو جاتا ہے یاچھن جاتا ہے اور اسی دن انہیں اپنے گھروں کوواپسی میں مشکل ہوتی ہے ۔

یونیورسٹی نے ایسے والدین کے آرام کےلئے اسکول کے میدان اوراسٹیڈیم میں مختلف عارضی بیڈ روم قائم کیے ہیں، یو نیورسٹی نے ایسے 301مقامات مختص کیے جہاں یہ عارضی بستر بچھائے گئے ہیں۔
تازہ ترین