• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Gravy Wrestling Championship Held In Lancashire
برطانوی کاؤنٹی لنکا شائر میں شوربے میں ہونے والی 10ویں سالانہ ریسلنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں20مردوں سمیت10 خواتین نے فینسی ملبوسات زیب تن کرکے حصہ لیا۔

چودہ فٹ بڑے پول میںسیکڑوں لیٹر شوربے کی ایک انچ گہری تہہ بچھائی گئی جس میں دو منٹ کے مقابلے میں شرکاء نے اپنی ریسلنگ کی ماہرانہ صلاحیتیں دکھانے کے ساتھ شائقین کو دلچسپی اور تفریح کا سامان بھی مہیا کیا۔

اس انوکھی عالمی ریسلنگ چمپئن شپ کو دیکھنے1200 سے زائد مداحوں نے یہاں کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی امدادی مقاصد کیلئے وقف کی جاتی ہے۔
تازہ ترین