• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان : 15اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز

Third Day Of Anti Polio Campaign Started In 15 Districts Balochistan
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے15اضلاع میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔

ایمرجنسی پو لیو سیل کے مطابق پولیو مہم کوئٹہ، پشین، ژوب، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی میں چلائی جارہی ہےجبکہ نصیرآباد، جعفر آباد،موسی خیل، خضدار، لسبیلہ، جھل مگسی اورشیرانی بھی شامل ہیں۔

مہم میں16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسےبچائو کی ویکسین پلائی جارہی ہے، مہم کےلئے 3 ہزار سےزائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین