• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی صحت وژن پر دستخط

National Health Federation Signed Between Provinicial Vision
عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی صحت وژن پر دستخط ہوگئے۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ 15 سال بعد مشترکا قومی صحت پالیسی پر اتفاق بڑی کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے قومی صحت نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی صحت وژن پر دستخط ہو گئے، وژن کے تحت ہرشہری کی صحت کی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کا ہدف حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، مشترکا اہداف کے حصول کے لیے صوبوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔
تازہ ترین