• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 232 :غیر سرکاری نتیجہ،ن لیگ کے یوسف کسیلیہ کامیاب

Pp 232 Unofficial Results Yousuf Kasila From N League Wins
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 232 وہاڑی میں ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن نے جیت لیا۔

پی پی 232 وہاڑی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے یوسف کسیلیہ51ہزار 323ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ہیں۔

تحریک انصاف کی عائشہ نذیر جٹ 50ہزار 267ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

پی ٹی آئی کی امیدوارعائشہ نذیرجٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی 232 کے نتائج تسلیم نہیں کرتے،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کےدھاندلی کی تحقیقات کی جائیں۔

عائشہ نذیرجٹ کا مزید کہنا ہے کہ وہاڑی میں تحریک انصاف کو دھاندلی سے ہرایاگیا،پولیس اورانتظامیہ ن لیگ کو جتوانے کے لیے سرگرم تھی۔
تازہ ترین