• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی یادگار بنانے کا خواب،چینی جوڑے کی ٹنل میں شادی

For Make A Remarkable Marriage China Couple Marriage Tie In Tunnel
کسی بھی انسان کی زندگی میں شادی ایک ایساپر مسرت موقع ہوتا ہے، جسے وہ ہر طرح سے یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

ایسی ہی کچھ ایک چینی جوڑے کی بھی خواہش تھی لیکن اپنی شادی کو یادگار بنانے کا خواب کچھ اسطر ح پورا ہوا کہ اُنہیں اپنی شادی ٹنل میں کرنی پڑی۔

چینی جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے ایک خوبصورت مقام کا انتخاب کیا ،لیکن تقریب سے کچھ گھنٹے پہلے دولہا دلہن ٹریفک جام کے سبب ٹنل میں پھنس گئے ،جس کے باعث دونوں نے سُرنگ ہی میں شادی کا فیصلہ کیا۔

خوشی کے اس موقع پر چین کے صوبے Shaanxi سے تعلق رکھنے والے دولہا دلہن کے رشتہ داروں سمیت ر اہگیروں نے بھی شرکت کر کے اُنکی شادی کو یادگار بنا دیا۔
تازہ ترین