• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 7 ضمنی انتخاب، غیر سرکاری نتائج،ن لیگ کے عمر فاروق کامیاب

By Election Pp 7unofficial Result Announced
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا، راولپنڈی کے ضمنی انتخاب میں تمام 167 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عمر فاروق 46 ہزار800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عمارصدیق 39 ہزار 655 ووٹ لے سکے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

مسلم لیگ ن کے ملک عمر فاروق، پی ٹی آئی کے عمار صدیق اور پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران سمیت دو آزاد امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا۔

اس حلقے میں امن و امان کی ذمہ داری فوج اور رینجرز اہلکاروں نے سنبھالی، ڈی آر او عابد حسین کے مطابق پولنگ کے دوران کسی نا خوشگوار واقعہ کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز سے نتائج اور انتخابی مواد کی الیکشن کمیشن کے دفتر تک منتقلی بھی فوج اور رینجرز کی کڑی نگرانی میں ہوئی۔
تازہ ترین