• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Colur Festival Held In Chilli
رنگوں سے کھیلنے کے روایتی ہندو تہوار’ہولی‘سے متاثر ہوکر دنیا بھر کے کئی ممالک میں رنگوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں شرکا کچھ دیر کے لئے زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں کو بھول کررنگوں سے کھیلتے ہوئے خوب دوڑیں لگاتے ہیں۔

چلی کے شہر موستازال( MOSTAZAL )میں ایسی ہی رنگوں سے بھری ایک سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک دوسرے کو قو س و قزح کے رنگوں میں نہلادیا۔

اس شاندار فیسٹیول میں لوگ ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے نظر آئے تو کہیں شاندار رقص کرکے اس دن کو یاد گار بنا ڈالا۔
تازہ ترین