• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Clinton Trump Debatewatch Parties Held Across America
راجہ زاہد اختر خانزادہ...امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکرٹیک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اور رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے پہلے مباحثہ کو امریکی عوام نے بڑی دلچسپی سے دیکھا۔اس سلسلہ میں امریکا بھر میں ڈبیٹ واچ پارٹیوں کا انعقادبھی کیا گیا۔

ایک واچ پارٹی میں موجود ریاست ٹیکساس اسمبلی کے نمائندے رمین رمیورو کا کہنا تھا کہ ریاست ٹیکساس جو کہ رپبلکن اسٹیٹ ہے وہ اس بار انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی طرف جا سکتی ہے کیونکہ ہیلری کلنٹن کو دوسری عالمی جنگ کے بعد ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے کنرویٹو اخبار ڈیلس مارننگ نیوز سمیت دیگر تمام بڑے اخبارات کے ایڈیٹوریل بورڈ نے بھی صدر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ہے۔

اس موقع پر مقامی امریکیوں کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن ٹرمپ کے مقابلہ میں انتہائی قابل امیدوار ہیں جن کو ریاست کو چلانے کا تجربہ بھی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی اور لغو ہیں، پاکستانی کمیونٹی بھی اس بار ان انتخابات میں انتہائی متحرک دکھائی دیتی ہے اس طرح مسلمان کمیونٹی بھی بھر پور طریقے سے کام کر رہی ہے۔ ریاست ٹیکساس جہاں امریکابھر کی تمام ریاستوں سے زیادہ مسلمانوں کی آبادی ہے اس میں سے اکثریت ڈیموکرٹیک پارٹی کیلئے کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب رپبلکن پارٹی میں بھی موجودہ کئی پاکستانی ہیلری کلنٹن کی حمایت کر رہے ہیں ،ریاست ٹیکساس کے میئر اور رپبلکن پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ارجمند ہاشمی جو کہ پاکستانی نژاد امریکی ہیں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے لوگوں نے ٹرمپ کو امیدوار نامز کیا ہے لہٰذا وہ پارٹی کے افراد کے فیصلوں کی قدر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

تقریری مباحثے امریکی صدارتی دوڑ میں انتہائی اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں،1980ء کے انتخابات میں صدر جمی کارٹر اور صدر ریگن کے درمیان ہونے والے اس تقریری مباحثے میں صدر ریگن باوجود کمزور پوزیشن کے کارٹر سے بازی لے گئے تھے۔

1980ء کے انتخابات میں صدر کیلئے تین امیدواروں بل کلنٹن،50فی صدی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہورہے تھے تاہم آزاد امیدوار کی وجہ سے ان کو انتخابات میں فائدہ حاصل ہوا اور وہ صدارتی انتخابات جیت گئے ،اسی طرح 2012ء کے انتخابات میں صدر براک اوباما اس مباحثہ کی پہلی تقریر میں کامیابی حاصل نہ کر سکے تھے تاہم دیگر دو تقریری مباحثے میں انہوں نے اپنے حریف پر برتری حاصل کر لی تھی۔

امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ہیلری کلنٹن نے ڈیموکرٹیک پارٹی کی صدارتی امیدوار منتخب ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔اس طرح اگر وہ امریکی صدر منتخب ہو جاتی ہیں تو یہ بھی امریکاکی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کا اضافہ ہو گا۔
تازہ ترین