• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ ،2 فوجی جوان شہید

2 Pak Army Troops Killed In Indian Cross Border Firing
بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہیں آیا ۔صبح سویرےکنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس سے 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھمبھرمیں کنٹرول لائن پربھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاکستانی فورسزنے بھارتی فوج کی گولہ باری کابھر پورجواب دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے کیل اور لیپا سیکٹر میں بھی فائرنگ کی گئی۔رات ڈھائی بجے شروع ہونےوالی فائرنگ صبح 8 بجے تک جاری رہی۔
تازہ ترین