• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واہگہ پر پرچم اتارنے کی تقریب، بھارتی سائیڈ پر خاموشی

Flag Lowering Ceremony At Wahga Indian Side Silent
واہگہ بارڈر پر پاکستان کی جانب سے پرچم اتارنے کی روایتی تقریب ہوئی،موجودہ صورت حال کے پیش نظر شہریوں میں بھرپور جوش و جذبہ دیکھا گیا،جبکہ بھارتی سائیڈ پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی تھی اور کرسیاں خالی نظر آئیں۔

واہگہ بارڈر پرڈی جی رینجرز پنجاب بھی پرچم اتارنے کی تقریب میں شریک تھے،تقریب میں شریک پاکستانی شہریوں کا جوش و جذبہ قابل دیدتھا، پرچم اتارتے وقت فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

بھارتی سائیڈ پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی تھی اور کرسیاں خالی نظر آئیں، بڑھکیں مارنے والے بھارت نے پہلی بار شہریوں کو تقریب میں آنے کی اجازت نہیں دی ۔
تازہ ترین