• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار کاپاکستان سے کپاس کی تجارت منسوخ کرنے پر غور

Pak India Cotton Trade
لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ ساتھ بھارت معاشی جارحیت کی پالیسی پر بھی عمل پیرا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار پاکستان سے کپاس کی تجارت منسوخ کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان 78 ارب روپے کی کپاس کی تجارت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار پاکستان کا پسندیدہ ترین ملک کا درجہ ختم کرنے کے ساتھ کپاس کی تجارت کے معاہدے بھی منسوخ کرنا چاہتی ہے۔

اس وقت بھارت سے جو کپاس پاکستان درآمد کی جاتی ہے ان کی مالیت 78ارب 20کروڑ روپے سے زائد ہے، پاکستان میں کپاس کی مناسب فصل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان زیادہ تر کپاس بھارت سے درآمد کرتا ہے۔

دوسری جانب کپاس کی تجارت کے منقطع ہونے کے خدشات کے پیش نظر بھارتی تاجر اپنی کپاس بنگلادیش، چین اور دوسرے ملکوں کو برآمد کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
تازہ ترین