• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف مسئلے کا حل چاہتی ہی نہیں، سعد رفیق

Tehreek E Insaf Not Want Solution Of Issue Saad Rafique
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مسئلے کا حل چاہتی ہی نہیں، عمران خان، ان کے کچھ درباری اور راگ الاپنے والے اصل میں انصاف نہیں چاہتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ عمران خان زکوٰۃ کے پیسے کھا گئے، بتائیں انہوں نے زکوٰۃ کے ستر لاکھ ڈالر دوست کی کمپنی میں کیوں لگائے۔

انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن احتساب سے نہیں گھبراتی، عوام کی عدالت میں بھی جوابدہ ہیں، ہر جگہ میاں نواز شریف ہرسوال کا جواب دینے کو تیارہیں، وہ احتساب سے نہیں گھبراتے۔

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ اگر سپریم کورٹ میں معاملےپر داد رسی ہوگئی ہے تو اسلام آباد کیوں بند کر رہے ہیں، عمران خان نے اداروں سے رجوع کیاہے تو اداروں پر اطمینان رکھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان اور ان کے ساتھی اس معاملے کا فیصلہ چاہتے ہی نہیں، یہ صرف دھول اڑا رہے ہیں اور ن لیگ کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین