• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ :جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کااجتماع عام

Jamaat Islami Pakistan Ijtema Aam At Nowshera
نوشہرہ کے علاقے اذا خیل میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا دو روزہ اجتماع عام شروع ہوگیا ہے، اذا خیل میں سینکڑوں خیمے لگ گئے۔

جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے اجتماع میں خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد شریک ہے، جن کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50 فٹ اونچا تھری ڈی اسٹیج بنایا گیاہے، جدید مواصلاتی نظام کے ذریعے اجتماع عام کی کارروائی دنیا بھر میں دکھائی جارہی ہے۔

میڈیا سینٹر اور سوشل میڈیا سینٹر قائم کئے گئے ہیں، بک اسٹال لگائے گئے ہیں، کھانے پینے کے لیے سینکڑوں کینٹین بنائی گئی ہیں ۔

اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کسی خان، وڈیرے اور مغل بادشاہ کے لیے نہیں آئے، مادہ پرستی کےدورمیں ہم اللہ کی رضا کے لیے گھروں سے نکلے ہیں،شرم کی بات ہے کہ آج کسی بھی اسلامی ملک میں مکمل اسلامی نظام نافذنہیں ہے۔
تازہ ترین