• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: ظفر راجپوت کے گھر پر دوبارہ چھاپا، 2افراد زیر حراست

Security Forces Raid Again At Zafar Rajput House 2 Arrest For Investigation
قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایم کیوایم لندن کی حیدرآباد ایڈہاک کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کے گھر پر دوبارہ چھاپا مارا اور 2افراد کو حراست میں لے لیا۔ ظفر راجپوت گھر پر موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق تلک چاڑی میں واقع ظفر راجپوت کے گھر پر رات گئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے چھاپا مارا۔ اس دوران 2افراد کو حراست میں لیا گیا ،ظفر راجپوت گھر پر نہیں تھے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کے علاوہ مومن خان کو بغاوت کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے دونوں رہنماوں کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

مومن خان کو پولیس نے عدالت سے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا، جبکہ ظفر راجپوت عدالت کے اندر ہونے کی وجہ سے گرفتاری سے بچ گئے تھے۔
تازہ ترین