• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Peshawar Chicken Prices High In Market
پشاورمیں مرغی کی قیمتوں کو ’پر‘ لگ گئے۔ ایک ماہ کے دوران پچاس روپے فی کلو سے زیادہ کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب مرغی فروش نے حفظان صحت کے اصولوں کو بھی جوتے کی نوک پر رکھ دیا ہے۔

دالوں کے دام بڑھے تو حکومت نے عوام کو مرغی کھانے کا مشورہ دیا لیکن پشاورمیں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

ان دنوں پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت 174 سے 180 روپے ہے۔ ایک ماہ قبل مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 125 روپے تھی۔

دوسری جانب مرغی فروش حفظان صحت کے اصولوں کو بھی پس پشت ڈال چکے ہیں۔ باچا خان چوک میں مرغیوں کی بڑی مارکیٹ ہے۔مرغیوں کو ذبح کرکے زمین پرپھینکا جاتا ہے جہاں مکھیوں کے غول ان پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔

علاوہ ازیںجن پلاسٹک کے ڈرموں میں مرغیاں ذبح کرکے ڈالی جاتی ہیں وہ بھی غلاظت سے اٹے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین