• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاراشٹر کےوزیر اعلیٰ ’بروکر‘ ہیں، شبانہ اعظمی

Maharashtra Cm Is A Broker Shabana Azmi
بھارت میں فواد خان کی فلم’اے دل ہے مشکل‘کی ریلیز کے بدلے کرن جوہر کو بھارتی فوج کو پانچ کروڑ روپے بھتا دینے پربالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی پھٹ پڑیں۔مہاراشٹر کےوزیر اعلیٰ کو’بروکر‘اورریاست کو ’سوری اسٹیٹ آف افیئرز‘قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تو فلم کی ریلیز کے لئے گرین سگنل دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیندر نے راج ٹھاکرے سے بھتے کےبدلے سودے بازی کر کے حب الوطنی پانچ کروڑ روپے میں بیچ دی۔

دہلی کےوزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نےبھی فواد خان کی فلم کےمعاملے پرمودی سرکار کو کھری کھری سنادیں ، وہ بولے ’بی جے پی ملک کو تباہ کر دے گی ‘‘۔

ادھر شیو سینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے نے بھی کرن جوہر،راج ٹھاکرے اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں ایک اور فلم پروڈیوز کرنے کی بات ہوئی ہے،جس کا نام ہے’یہ تو ہونا ہی تھا۔‘

دوسری جانب سابق بھارتی فوجیوں نے بھتے کےبدلے فواد خان کی فلم ریلیز کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی۔
تازہ ترین