• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم جسٹس‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر

Sensational Trailer Of The Film Justice
ہالی ووڈکی تھرل سے بھرپور نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’جسٹس‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاررچرڈ گیبی کی اس فلم 1868میں امریکا کے ایک ایسے ٹاؤن کے کہانی بیان کی گئی ہے جس میں مافیا کا ایک گروہ ٹاؤن کے رہائشیوں سے غیر قانونی طور پر پیسہ وصول کرتا ہے اور حکم عدولی کرنیوالوں کوسخت سزا دے کر قتل کر دیتا ہے۔

حالات اس وقت نیا موڑ لیتے ہیں جب ایک بہادر نوجوان مسیحا بن کر اس ٹاؤن کے رہائشیوں کی مدد کیلئے آتا ہے اور مافیا کے اس گروہ کو ناکوں چنے چبوا دیتا ہے۔

رائفلز، ایکشن اوربدلے کی آگ میں جلتے ماہر نشانے بازوں پر مبنی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکاراسٹیفن لینگ، جیمی لین، جیک ریتھبرن، رابرٹ کیریڈیئن، نیتھن پرسن اور جان لیوس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جو آئندہ سال سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
تازہ ترین