• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل کی آزادی کی کاروائی، 900 جنگجوئوں ہلاک،امریکا

Fight For The Liberation Of Musul 900 Daish Militants Killed
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی شہر موصل کو داعش سے آزاد کرانے کی کاروائی کے دوران اب تک نو سو کے قریب جنگجوئوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

عراق میں متعین امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ کے جنرل جوزف ووٹل نے جمعرات کو کہا ہے گزشتہ دنوں کے دوران کیے جانے والے مختلف کاروائیوں میں داعش کو شدید نقصانات پہنچایا گیا ہے اور موصل کے نواح میں واقع کئی دیہاتوں کو آزاد کرالیا گیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ان کاروائیوں میں آٹھ سے نو سو جنگجو مارے گئے ہیں۔ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے فوجی کارروائی کا آغاز سترہ اکتوبر سے کیا گیا تھا۔
تازہ ترین